حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ایران کے صدر نے دونوں ممالک کے صدور رجب طیب اردوغان اور بشار الاسد کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں ان ممالک میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس زلزلے کے لیے فوری طور پر ہر قسم کی مدد دینے کی بات کہی ہے۔ ترکی اور شام کے سرحدی علاقوں میں پیر کی صبح 7.7 ڈگری کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ شام کے سرحدی علاقے میں آیا جو جنوبی ترکی سے ملتا ہے۔
اس شدید زلزلے کی وجہ سے ترکی اور شام دونوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اگرچہ ابھی تک زلزلے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی دقیق تعداد معلوم نہیں ہوسکی تھی تاہم میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی تھی۔ زلزلے کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً تیس منٹ کے اندر زلزلے کے تین شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے زلزلہ زدہ علاقوں میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ